شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک
اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر خان نامی نوجوان سے جمعے کو کراچی میں منعقد ہوا، شاہین شاہ آفریدی سمیت کھلاڑیوں اور قریبی رشتیداروں کی شرکت
پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر اور موجودہ پی سی بی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصٰی شاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر ناصر خان نامی نوجوان سے جمعے کو کراچی میں منعقد ہوا ۔ تقریب میں شاہین شاہ آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں اور خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بولر حارث رؤف کا ازدواجی زندگی میں ڈیبیو
سوچنا بھی منع ہے: شاہین اور حارث نے بابراعظم کیلیے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں
شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور ان کی ایک بیٹی کی منگنی قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی کے ساتھ ہوئی ہے۔ نکاح کی تقریب کی وڈیو وائرل ہوتے ہیں مداحوں کی طرف سے شاہد آفریدی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کا نکاح آئندہ برس 3 فروری کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہوگا۔دونوں خاندان ان دنوں شادی کی تیاریوں میں مصروف