دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر میں شامل

سعودی کلب النصر کے ساتھ   کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 تک کا معاہدکیا ہے جس کے تحت  انہیں  سالانہ مالیت 20 کروڑ یورو یعنی تقریبادو سو ملین سے زائد امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے، سعودی فٹ بال  کلب النصر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کی نیلے اور پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے پر ان کا پسندیدہ نمبر سات  درج ہے

پرتگال کی ٹیم کپتان اور دنیائے فٹ بال کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کو معاہدے کے تحت 200ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ دنیائے فٹ بال کے سب سے مہنگے کھلاڑی   کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کی ٹیم النصر میں شمولیت کیلئے 75 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع، کلب بکنے کی نوبت آگئی

سعودی کلب النصر نے گزشتہ روز باقاعدہ اعلان کیا کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت انہیں سالانہ 75 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔

سعودی کلب النصر کے ساتھ  کرسٹیانو رونالڈو نے 2025 تک کا معاہدکیا ہے جس کے تحت انہیں سالانہ مالیت 20 کروڑ یورو یعنی تقریبادو سو ملین سے زائد امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے ۔

سعودی فٹ بال کلب النصر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کی نیلے اور پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے پر ان کا پسندیدہ نمبر سات درج ہے ۔

واضح رہے کہ پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کلب سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب اور کوچ پر دھوکہ دہی کے الزامات

براڈکاسٹر پیئرز مورگن کے ساتھ ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں فٹ بال کے دنیا کے مایا ناز کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے  کہا تھا  کہ ٹیم منیجر اور کوچ ایرک ٹین ہیگ  میری نظروں میں اپنی عزت گنوا چکے ہیں۔

اسٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2013 میں منیجرالیکس فرگوسن کے جانے کے بعد سے بطور کلب ترقی نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں عبوری مینیجر کے طور پر رالف رنگینک کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کی۔

متعلقہ تحاریر