بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کو جلتی گاڑی سے بچانے والے ہیروز سامنے آگئے

ریانہ روڈ ویز کے ڈرائیورسشیل کمار اور کنڈکٹر پرمجیت کا شکریہ جنہوں نے ریشبھ پنت کو جلتی ہوئی کار سے دور لے جاکر اسے بیڈ شیٹ سے لپیٹا اور ایمبولینس کو طلب کیا، وی وی ایس لکشمن

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کو ٹریفک حادثے کے بعد جلتی گاڑی سے نکالنے والے ہیروز  سامنے آگئے۔

ریشبھ پنت کو گزشتہ روز اترکھنڈ سے نئی دہلی جاتے ہوئے  حادثہ پیش آیا تھا، ہائی وے کی درمیانی دیوار سے ٹکرانے کے بعد ان کی گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت حادثے میں شدید زخمی، گاڑی جل کر کوئلہ ہوگئی

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹ وی وی ایس لکشمن  نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ریشبھ پنت کی جان بچانے والے ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کی  تصاویر شیئر کردیں۔

لکشمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہریانہ روڈ ویز کے ڈرائیورسشیل کمار کا شکریہ جنہوں نےریشبھ پنت کو جلتی ہوئی کار سے دور لے جاکر اسے بیڈ شیٹ سے لپیٹا اور ایمبولینس کو طلب کیا“۔

انہوں نے کہا کہ”سشیل جی !ہم آپ کی بے لوث خدمت کے لیے آپ کے بہت مقروض ہیں“۔کلشمن نے ٹریک ڈرائیور کو اصل ہیروقراردیدیا“۔

لکشمن نے کہاکہ” بس کنڈکٹر پرمجیت کا بھی خاص تذکرہ جس نے ڈرائیور سشیل کے ساتھ مل کر رشبھ کی مدد کی۔میں ان بے لوث لڑکوں کا بے حد مشکور ہوں جن کے پاس عظیم دماغ اور بڑا دل تھا۔ ان کا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مدد کی“۔

بس ڈرائیور سشیل کمار نے بھارتی میڈیا کو انٹرو میں حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ”ہماری بس ہریدوار سے صبح 4بجکر25 منٹ پر روانہ ہوئی۔ میں راستے میں تھا کہ میں نے دیکھا کہ دہلی سے آنے والی  ایک  تیز رفتار کار  بے قابو ہونے کے بعد سڑک کی درمیابی دیوار سے ٹکرائی اور غلط سمت میں میری جانب بڑھنے لگی، میں نے فوری بریک لگاکر بس کو تصادم سے بچایا اور پیچھے دیکھا تو کار سڑک کی درمیانی دیوار سے ٹکراگئی “۔

سشیل کمار نے بتایا کہ” گاڑی میں  فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی  اس لیے میں اور کنڈکٹر اسے گاڑی سے باہر نکالنے کے لیے دوڑے ۔ اس کے بعد، تین اور لوگ دوڑتے ہوئے آئے اور اسے محفوظ طرف لے گئے۔میں نے نیشنل ہائی وے کو کال کی، کسی نے جواب نہیں دیا۔ پھر میں نے پولیس کو فون کیا اور کنڈکٹر نے ایمبولینس کو بلایا۔ ہم اس سے پوچھتے رہے کہ وہ ٹھیک ہے؟ اسے پانی کی پیشکش کی۔ دوبارہ گروپ بنانے کے بعد، اس نے ہمیں بتایا کہ وہ رشبھ پنت ہیں۔ میں کرکٹ کو فالو نہیں کرتا اس لیے میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہے لیکن میرے کنڈکٹر نے پھر مجھے کہا  ،شیل، یہ  ہندوستانی کرکٹر ہے“۔

متعلقہ تحاریر