سال نو کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ سے ثانیہ مرزا کے پرستار پھر تشویش میں مبتلا
2022 تم نے کچھ مواقع پر میرے پیٹ پر زور دار لات رسید کی لیکن اب میں نے سب سنبھال لیا ہے، بھارتی ٹینس اسٹار
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی سال نو کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ بھی مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
ٹینس اسٹار نے سال نو کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ میں گزشتہ سال کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو مداحوں کیلیے تشویش کا باعث بنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی
ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئیں
ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ”میرے پاس 2022 کے لیے کوئی بہت طویل اور اچھا کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سیلفیاں ہیں“۔
ٹینس اسٹار نے مداحوں کو 2023 کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا” 2022 تم نے کچھ مواقع پر میرے پیٹ پر زور دار لات رسید کی لیکن اب میں نے سب سنبھال لیا ہے“۔
View this post on Instagram
ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں شکرگزار کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک اور ہیش ٹیگ لکھاکہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔
اس پوسٹ میں قابل غور بات یہ ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کی ہیں ان میں سے کسی میں بھی شعیب ملک موجود ہیں ہیں اور شعیب ملک کی غیر موجودگی کو صارفین نے بھی نوٹ کیا ہے اور ان کے بارے میں ثانیہ مرزا سے سوالات کیے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں جس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے اب تک بات نہیں کی ہے تاہم یہ جوڑی اردو فلکس پر اپنے پہلےپروگرام ”دی مرزا ملک شو“ کی میزبانی کررہے ہیں۔
یاد ہے رہے کہ شعیب اور ثانیہ کی شادی 12اپریل 2010 کودھوم دھام سے انجام پائی تھی۔ثانیہ مرزا نے شادی کے 8 سال بعد بیٹے اذہان مرزا ملک کو جنم دیا تھا۔