سرفراز احمد نے پذیرائی سے محروم قومی ہیرو رمیز ابراہیم کے حق میں آواز اٹھادی
رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے3 عالمی ٹائٹل اپنے نام کیے، لیکن کسی حکومتی شخصیت یا میڈیا نے اسکی پذیرائی نہیں، وہ قرض لیکر گیا جو اسے واپس کرنا ہے، ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر، مدد اور احترام کرنے کی ضرورت ہے، سابق کپتان: رمیز ابراہیم کی اہلیہ کا سرفراز احمد سے اظہار تشکر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ایک ہفتے میں پاکستان کیلیے 3 بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے کے باوجود حکومت اور میڈیا کی توجہ سے محروم باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے حق میں آواز اٹھادی۔
رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں بھارت کو پچھاڑ کر 3 عالمی اعزازات اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں کوہلی کی تصویر وال شرٹ دیکھ کر بھارتی صحافی کا دلچسپ سوال
بابراعظم کو رن آؤٹ کروانے پر امام الحق کو چچا انضمام الحق جیسا قرار دے دیا گیا
سرفراز احمدنے اپنے ٹوئٹ میں باڈی بلڈررمیز ابراہیم کی تصویر شیئر کی ہے جنہوں ہاتھ میں ٹرافی اور سینے پر تمغے سجارکھے ہیں۔سرفراز احمد نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں 3 ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیے جبکہ بھارت کو شکست بھی دی لیکن کسی سرکاری یا حکومتی فرد نے ان کی کوئی پذیرائی نہیں کی“۔
Pakistan’s bodybuilding star Ramiz Ibrahim won 3 World Titles in Thailand last week,beating India also.But NO appreciation from any official or govt.He took loan to bear his travel costs and he has to return the loan now.We need to appreciate, help and respect our national heroes pic.twitter.com/qzQRUnTSE2
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) January 3, 2023
سرفراز احمد نے مزید بتایاکہ”اس نے اپنےسفری اخراجات پورے کرنے کیلیےقرض لیا تھا جو انہیں اب واپس کرنا ہے،ہمیں اپنے قومی ہیروز کی قدر، مدد اور احترام کرنے کی ضرورت ہے“۔
He is my husband I saw his struggles since nine years he worked day and night and really worked hard for his competitions he need your and other players and government support 😭😭😭kindly support him thanks for this tweet it’s means alot for us
— Rumaisa rameez Khan (@RameezRumaisa) January 3, 2023
سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیسا رمیز خان نامی خاتون نے لکھاکہ” وہ میرے شوہر ہیں, میں نے نو سال سے ان کی جدوجہد دیکھی ہے ، انہوں نے دن رات کام کیا اور واقعی اپنے مقابلوں کے لیے سخت محنت کی، انہیں آپ سمیت دوسرے کھلاڑیوں اور حکومتی تعاون کی ضرورت ہے ،برائے مہربانی ان کی حمایت کریں، اس ٹویٹ کا شکریہ، یہ ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے “۔