پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ: شاہینوں نے تیسرے روز 9 وکٹ کے نقصان پر 407 رنز بنالیے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں9 وکٹوں کے نقصان پر407 رنز بنالیے ہیں، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے جواب میں قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ بلیک کیپس نے پہلی اننگز میں449 اسکور بنائیں ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بابراعظم کو رن آؤٹ کروانے پر امام الحق کو چچا انضمام الحق جیسا قرار دے دیا گیا

شاہینوں اور بلیک کیپس کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز گرین شرٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز کی دوبارہ شروعات کی تو امام الحق 29 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

امام الحق نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز، شان مسعود 20 اور عبداللہ شفیق 19 رنز اسکور کرپائے۔ آغا سلمان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن اور نسیم شاہ 4 چار رنز بناسکے ۔

سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل نے  قومی ٹیم کو سہارا  فراہم کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سرفرا ز احمد  78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بلیک کیپس کے گیند باز اعجاز پٹیل  نے 2 وکٹ حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں 154 اسکور بنائے تھے جبکہ امام الحق 74 جبکہ سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

سرفراز احمد نے پذیرائی سے محروم قومی ہیرو رمیز ابراہیم کے حق میں آواز اٹھادی

دوسرے روز پاکستان نے اپنی بیٹنگ آغاز کیا تو اوپنر بلے بازعبداللہ شفیق صرف 19 ،شان مسعود 20 رنز اسکور کرپائے جبکہ کپتان بابراعظم بھی صرف 24 کے ہندسے تک محدود رہے  تھے ۔

اس سے قبل مہمان نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 سے آغا ز کیا تو پاکستانی بالر نسیم شاہ نے بیٹر ایش سوڈھی11 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ کپتان ٹم ساؤتھی صرف 10 رنز کرسکے تھے ۔

متعلقہ تحاریر