کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بابر اعظم کپتان مقرر
پی سی بی کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ کسی کو میرے فیصلے سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر میں سب کو خوش نہیں کرسکتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کپتان بابر اعظم ہی کریں گے ، میرے اس فیصلے سے بہت سے لوگ ناراض ہوں گے ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتا۔
کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کپتان بابر اعظم ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
رونلڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد میسی کا الہلال کلب سے معاہدہ ؟
پی سی بی کی نئی اور پرانی انتظامیہ کی بچگانہ حرکتوں نے پاکستان کرکٹ کو مذاق بنادیا
ون ڈے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ "بابر اعظم (کپتان) ، فخر زمان ، حارث رؤف ، حارث سہیل ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، شاہنواز دھانی ، شان مسعود ، طیب طاہر اور اوسامہ میر۔
شاداب خان کے حوالے سے کلیئرنس دیتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب خان مکمل فٹ نہیں ہیں اس لیے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ چونکہ اس کی انگلی میں چوٹ آئی تھی اور وہ انگلی کے درد میں سکون محسوس نہیں کررہے تھے۔ جس کی وجہ سے اوسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ، اوسامہ میر اس وقت بہترین کارکردگی شو کررہے ہیں۔ اوسامہ کا بیٹنگ پر فوکس اچھا ہے ہیٹنگ اچھی کرلیتا ہے۔
سوالات کے جوابات دیتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان اور سلیکٹرز پر ٹیم کی ذمہ داری ہوتی ہے ، کپتان نے گراؤنڈ میں ٹیم کو لڑوانا ہوتا ہے ، ہم بابر اعظم سے آپشنز بھی لیتے ہیں اور بابر اعظم کی سنی بھی جاتی ہے۔ ہم بابر اعظم کو ایک اچھا کپتان بھی بنانا چاہتے ہیں اور اس کےلیے ضروری ہے کہ ٹیم کے درمیان کمبینیشن بھی اچھا ہو۔
چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا سلیکشن کمیٹی اور کپتان بہت سارے معاملات پر ایک پیج پر ہیں ، پھر بھی کچھ معاملات پر سلیکشن کمیٹی کا اپنا رول ہے اور کچھ معاملات پر کپتان کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم اچھا کپتان بنے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے اس فیصلے سے بہت سے لوگ ناراض ہوں گے ہر کسی کو خوش نہیں رکھ سکتا۔ میں انصاف کی جگہ پر بیٹھا ہوں اس لیے مجھے میرٹ پر فیصلے کرنے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ ہم ایک پلیئر بہت زیادہ انویسٹ کردیتے ہیں پھر اسے نکال کر الگ کردیتے ہیں ، اگر کوئی پلیئر ٹیسٹ میں کارکردگی نہیں دکھا رہا تو ہم اسے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی نکال دیتے ہیں۔ اب ہم نے مستقبل کو بھی دیکھنا ہے۔