شان مسعود 21 جنوری سے زندگی کی نئی اننگز شروع کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز کی شادی پشاور میں میشے خان سے ہوگی، ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگا، کارڈ سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان دنوں شادی کا سیزن پوری آب و تاب سے جاری ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف  کےبعد بلے باز شان مسعود نے بھی دلہا بننے کا فیصلہ کرلیا۔

33سالہ  شان مسعود 21 جنوری کوپشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔شادی کی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی جبکہ ولیمہ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ بولر حارث رؤف کا ازدواجی زندگی میں ڈیبیو

کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے

قومی کرکٹر کا ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آگیا۔مڈل آرڈر بلے باز کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعہ شب 8 بجے  منعقد ہوگا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری خزانہ رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ ماہ نکاح کیا تھا جبکہ   فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے فروری میں شادی کرنے والے ہیں۔

متعلقہ تحاریر