کراچی ٹیسٹ میں تاریخ ساز سنچری، سرفراز احمد ٹوئٹر پر چھاگئے

ساتھی کھلاڑیوں،صحافیوں اوردنیا بھر کےشائقین کرکٹ  کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اور کرکٹ کی معروف ویب سائٹس نے بھی سرفراز احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں تاریخ ساز سنچری اسکور کرکے پاکستان کویقینی شکست سے بچانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹوئٹر پر چھاگئے ۔ گزشتہ روز سے سرفراز احمد کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

ساتھی کھلاڑیوں،صحافیوں اوردنیا بھر کےشائقین کرکٹ  کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اور کرکٹ کی معروف ویب سائٹس نے بھی سرفراز احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سرفراز کی شاندار سنچری، پاکستان کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے بچ گیا

کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بابر اعظم کپتان مقرر

نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو یقینی شکست سے بچاکر شاندار سنچری کے ذریعے فتح بالکل قریب لے جانے والے سابق کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں،صحافیوں اور شائقین کرکٹ کی آنکھوں کا تارہ بن گئے۔

سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ  کی چوتھی اننگز میں  کی گئی سنچری کو اپنے کیریئر کی بہترین سنچری قرار دیدیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس انہوں نے کہاکہ” یہ چوتھی اننگز کی سنچری تھی اور چوتھی اننگز میں دنیا میں کہیں بھی بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔  تو مجھے لگتا ہے کہ یہ میری بہترین سنچری ہے“۔

کپتان بابراعظم شاندار سنچری اسکو ر پر ٹوئٹ کے ذریعے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”کیا اننگز سرفراز بابو آپ اصل فاتح ہیں،اللہ نظر سے بچائے،آمین“۔

حسن علی نے سرفراز احمد کو حقیقی جنگجنو اور اپنا کپتان قرار دے دیا۔

شاداب خان نے کراچی ٹیسٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ  ”میں بیان نہیں کرسکتا کہ سیفی بھائی ہماری نسل کیلیے کیا معنی رکھتے ہیں، ہم سب نے قیادت ، ٹیم کی یگانگت اور لڑنے کا حوصلہ انہی سے سیکھا ہے، اللہ آپ کو زندگی میں بہترین سے نوازے ہمارے  کپتان“۔

اعظم خان نے سرفرازاحمد کو کم بیک کنگ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ گائے ہوئے گانے کی وڈیو ٹوئٹ کردی۔

شاہین شاہ آفریدی،شاداب خان، محمد رضوان،محمد نواز، امام الحق، شان مسعود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر ،عماد وسیم،آغا سلمان، فواد عالم، شرجیل خان، فہیم اشرف، بازید خان،محمدحفیظ، وسیم اکرم،اظہر علی ،سعید اجمل،کامران اکمل اور جنید خان نے بھی سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے ہی نہیں پرائے بھی سرفراز احمد کے گن گانے لگے۔بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے  اختتامی لمحات دیکھے،سرفراز احمد نے واقعی قابل ذکر بلے بازی کرتے ہوئے  سنچری اسکور کی ہے۔

معروف بھارتی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے  سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھاکہ ایک قابل ذکر اختتامی دن، سرفراز احمد کی جانب سے قابل ذکر واپسی“۔

بھارتی صحافی اویناش آریان نے سرفراز احمدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”کپتانی کھوئی،ٹیم سے باہر ہوا،ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتا رہا لیکن کبھی پاکستان، ساتھی کھلاڑیوں یا بورڈ کیخلاف  زہرافشانی نہیں کی، ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھائی، میرٹ پر سلیکٹ ہوا، 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی اور پھر اس نے سنچری اسکور کرڈالی، یہ سرفراز احمد ہے،کپتان“۔

اویناش آریان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ”عالمی کرکٹ پاکستان ٹیم کے بغیر بورنگ ہے۔کراچی ٹیسٹ تفریح سے بھرپور تھا،سرفراز بھائی عمدہ کھیلے“۔

صحافی مظہر ارشد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”سرفراز نے 213اوورز وکٹ کیپن کرنے کےبعد سنچری اسکور کی ،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری اسکور کرنے سے قبل سب سے زیادہ دیر وکٹ کیپنگ کرنے والے  کیپر ہے،بہترین کاوش سرفراز“۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے اپنے ٹوئٹ میں سرفراز کے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ مین آف  دی سیکنڈ ٹیسٹ اور مین آف دی سیریز،سرفراز کی خوابوں جیسی واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر