وسیم اکرم اور شنیرا اکرم طالبعلم پر تشدد کی وڈیو دیکھ کر تڑپ اٹھے

بھارت میں گزشتہ سال پیش آئے واقعے کی وڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ استاد کے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کی وڈیو دیکھ کر  تڑپ اٹھے۔

بھارت میں گزشتہ سال پیش آئے واقعے کی وڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کولمبو کے ساحل کی صفائی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

وسیم اکرم کا کوکین کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر وائرل ایک وڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ” یہ وڈیو مجھے اندر سے بیمارکرہی ہے! یہ کون ہے، یہ کہاں ہے؟؟؟کسی بالغ کو کبھی بھی چھوٹے بچے پر اس طرح ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے“۔

سابق کپتان کے سوال پر ایک صارف نے  بھارتی میڈیا کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ”یہ بھارت میں پیش آیا پرانا واقعہ ہے۔ خبر کے مطابق 6 سالہ بچے پر تشدد میں ملوث ٹیوشن ٹیچر امرکنت کمار کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔خبر کے مطابق بچے نے استاد کو طالبہ سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیا  تھا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” مجھے بچے کی چیخوں میں دہشت سنائی دے رہی ہے، یہ سراسر جرم ہے“۔

متعلقہ تحاریر