پہلے ون ڈے سے قبل بابر اعظم کیخلاف مذموم میڈیا مہم پر سوشل میڈیا کا بھرپور جواب

پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی ٹی ٹوئنٹی تک محدود رکھنے کا منصوبہ، چند صحافیوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بابر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، سوشل میڈیا صارفین کا بابر کے ناقدین کو بھرپور جواب، ٹوئٹر پرہیش ٹیگز  #staysrongbabrazamoاور #istandstandwithbabar ٹاپ ٹرینڈ بن گئے،

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ایک روز قبل کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کیلیے مذموم میڈیا مہم شروع کردی گئی۔

پری میچ پریس کانفرنس میں چند صحافیوں نے اپنے سوالات میں بابر اعظم کوناکام کپتان ثابت کرنے کی کوشش کی۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم کے ناقدین کو سخت جواب دیا ہے۔ ٹوئٹر پرہیش ٹیگز  #staysrongbabrazamoاور #istandstandwithbabar ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کپتانی کا مستقبل: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا صحافی کو کرارا جواب

کراچی ٹیسٹ میں تاریخ ساز سنچری، سرفراز احمد ٹوئٹر پر چھاگئے

 

گزشتہ روز ون ڈے سیریز سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیو  ز سے وابستہ اینکر اور رپورٹر  شعیب جٹ نے بابراعظم سےسوال کرتے ہوئے  اپنا دیرینہ بغض نکالا اور ون ڈے سیریز  کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کےاعداد وشمار پر سوال کردیا۔

کپتان بابر اعظم نے بڑی خوبصورتی سے باہر جاتی ہوئی گیند کی طرح اس سوال کو نہ چھیڑنے کا فیصلہ کیا اور جواب دیا کہ ابھی ون ڈے کی بات ہورہی ہے تو ون ڈے پر سوال کریں۔

اے آر وائی نیوز بابراعظم کیخلاف پروپیگنڈا مہم میں پیش پیش رہا اور سرفراز احمد کو چار سال بینچ پر بٹھائے رکھنے سے متعلق سوال پر بابراعظم کے  جواب کو بریکنگ نیوز کے ڈبوں میں گھماتا رہا۔

سینئر صحافی عالیہ رشید بابراعظم کیخلاف سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”بابر کا تختہ الٹنے کا ایک نپا تلااقدام؟ ٹیم پاکستان اچھے جذبے میں ہے اور کسی کو بھی ٹیم کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔خیر پی سی بی میں دو بڑے صحافیوں کی موجودگی میں مجھے امید ہے کہ جونیئرزسوال کرنے سے پہلے  اپنے ارادوں کو چھپانے کا طریقہ سیکھیں  گے“۔

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی مذموم میڈیا مہم کے بعد ان کے پرستاروں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اپنے کپتان کی بھرپورحمایت کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں مسلسل 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود #stay storngbabarazamٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

صحافی فرید خان نے بابر اعظم کیلیے غیر معمولی حمایت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ12” گھنٹے! یقین نہیں آتا کہ #StayStrongBabarAzam اب بھی پاکستان میں #IStandWithBabar کے ساتھ ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ میں نے حال ہی میں ملک میں اس سے زیادہ طاقتور کرکٹ کا رجحان نہیں دیکھا، یہ پاگل پن ہے۔ کراچی میں پہلا ون ڈے شروع ہونے میں ابھی سات گھنٹے باقی ہیں“۔

بابراعظم کیخلاف مذموم میڈیا مہم کا مقصد انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانا معلوم ہوتا ہے۔اس بات کا ثبوت ایکسپریس نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر ہے ۔

۔فرید خان نے ایکسپریس نیوز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” پاکستان کو تین فارمیٹس میں تین مختلف کپتانوں کی تلاش ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے کپتان رہیں گے جبکہ سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مکی آرتھر کی منظوری کے مطابق شان مسعود ون ڈے میں قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں“۔

متعلقہ تحاریر