آسٹریلوی کرکٹرز کی سیریز جیتنے کے بعد میدان میں بچے سنبھالنے کی تصویر وائرل
تصویر کو ٹوئٹر صارفین نے غیرمعمولی پذیرائی سے نوازا ہے اور اب تک اسے 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے
جنوبی افریقا کیخلاف دوصفر سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تصویر میں فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گود میں بچے اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیویز کیخلاف کامیابی،پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پرآگیا
مایہ ناز فٹبالر گیرتھ بیل کا کلب اور عالمی فٹبال سے ریٹارمنٹ کا اعلان
جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز مارنوس لبوشانے کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں مارنوس لبوشانے،ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ سمیت 6 آسٹریلوی کرکٹر کو اپنے بیٹیوں کو گود میں اٹھائے دیکھاجاسکتا ہے۔
Cricket dads 🏏 pic.twitter.com/ciWYyRb9wH
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) January 8, 2023
لبوشانے نے تصویر کو”کرکٹ ڈیڈز“ کے کیپشن سے مزین کیا۔اس تصویر کو ٹوئٹر صارفین نے غیرمعمولی پذیرائی سے نوازا ہے اور اب تک اسے 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے جبکہ 35 ہزارکے لگ بھگ صارفین نے اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔