چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی شاہد آفریدی اور بابر اعظم کو بڑی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 تک کے لیے چیف سلیکٹررہنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ بابراعظم کو بھی فائنل الیون کے انتخاب میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، نجم سیٹھی نے بابراعظم کو بہترین کپتان بھی تسلیم کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش کر دی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم کو بھی ٹیم کے انتخاب کے لیے مکمل آزادی فراہم کردی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 تک کیلئے چیف سلیکٹر کے عہدے پر براجمان رہنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ بابر اعظم کو بھی مداخلت نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایک شخص کو نوازنے کیلئے آئین کو روندا گیا، رمیز راجا

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ  شاہد آفریدی متوقع طور پر اگلے ورلڈ کپ کیلئے چیف سلیکٹر رہے گے ۔بابر اعظم کو بھی پلیئنگ الیون کے انتخاب کے لیے آزادی فراہم کی گئی ہے ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو  2023 تک کے لیے قومی کرکٹ  ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر غور  کیا گیا ۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ فائنل الیون کے انتخاب میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا اور یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کپتان بابراعظم تمام فارمیٹس میں بہترین پرفارم کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خوش قسمتی ہے کہ اسے بابراعظم جیسا کپتان ملا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی نے کپتان کو یقین دلایا کہ  ان کے فیصلے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی ٹیسٹ میں تاریخ ساز سنچری، سرفراز احمد ٹوئٹر پر چھاگئے

کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے یہ ذمہ داری سونپنے پر فخر محسوس کررہا ہوں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق اس ذمہ داری کو نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

متعلقہ تحاریر