دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 262 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب گیندباز محمد نواز رہے انہوں نے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی: تین میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی شاہد آفریدی اور بابر اعظم کو بڑی پیشکش

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کانوے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلے ہی اوور میں فن ایلن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم کین ویلیم سن اور ڈیوڈ کونوے نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار اسٹورکس لگائے۔ اور ڈیوڈ کونوے نے سنچری اسکور جڑ دی۔

اسکور جب 183 کے مجموعے پر پہنچا تو ڈیوڈ کانوے آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 92 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 101 رنز اسکور کیے۔

196 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گری۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل میچل تھے انہوں نے 7 گیندوں پر 5 رنز اسکور بنائے۔

198 پر ٹوم لیتھم آؤٹ ہوئے ، 201 رنز پر کین ویلیم سن آؤٹ ہوئے انہوں نے 100 گیندوں کا سامنا کیا اور 85 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 206 پر ، ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری ، 8ویں وکٹ 238 رنز پر پویلین لوٹی ، 9ویں وکٹ 240 پر گری جبکہ 10ویں 261 کے مجموعی اسکور پر گری۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب گیندباز محمد نواز رہے انہوں نے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹیم پاکستان

بابراعظم (کپتان)، امام الحق، محمد رضوان، فخر زمان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

ٹیم نیوزی لینڈ

کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن۔

متعلقہ تحاریر