نیوزی لینڈ نے 47 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو شکست دے دی
تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز نے مطلوبہ ہدف 11 گیند قبل ہی حاصل کرلیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر 47 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ نے 281 کا ہدف 11 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا۔
تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر 47 بعد شاہینوں کو دھول چٹا دی۔
یہ بھی پڑھیے
سرفراز احمد کھیل کے دوران اہلیہ کا دیدار کرتے رہے، امپائر کو میچ رکوانا پڑگیا
رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب النصر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا ، تاہم کیویز نے شاندار انداز میں مقررہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بڑا ہدف 11 گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے سب سےکامیاب بلے باز فخر زمان اور محمد رضوان رہے انہوں نے بلترتیب 101 اور 77 رنز اسکور کیے، جبکہ آغا سلمان نے 45 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سب کامیاب باؤلر ٹم ساوتھی رہے انہوں نے 56 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے 281 رنز کے بڑے ہدف کو حاصل کرلیا۔ گلین فلپس کی 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 52 رنز ، کین ویلیم سن 53 رنز ، گلین فلپس نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر محمد وسیم اور آغا سلمان رہے جنہوں نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف.
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کانوے، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل پریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن.