متاثرکن ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے طویل جذباتی نوٹ میں آسٹریلین اوپن کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ سے فرصت کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہونگی اور اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کریں گے

اپنے بے مثال کھیل اورمتاثر کن شخصیت سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کااعلان کیا ہے ۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے ایک طویل جذباتی  نوٹ میں آسٹریلین اوپن کھیلنے کے بعد پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان  کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا نے کہا کہ آسٹریلین اوپن کے بعد پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ لیکر اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہونگی اور اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کریں گے۔

ٹینس کورٹ کی متاثر کن شخصیت ثانیہ مرزا نے اپنے نوٹ میں پورے کیرئیر میں تعاون کرنے پر اپنے اہلخانہ، قریبی دوستوں،  کوچز، حامیوں  اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ثانیہ  مرزا نے اپنی جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ 30 سال پہلے والدہ کے ساتھ پہلی بار ٹینس کورٹ میں قدم رکھا جہاں کوچ نے مجھے بتایا کہ ٹینس کس طرح کھیلا جاتا ہے ۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے6 سال کی عمر میں لگتا تھا ٹینس کھیلنے کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہوں تاہم میں نے اپنے خوابوں کے حصول کے لیے  بھرپور محنت کی  ہے ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے خوابوں کا حصول میرے والدین، بہن اور پوری فیملی ،میرے کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ یہ میرے اچھے اور برے وقت میں ساتھ رہے ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ والدین اور کوچز نے حیدر آباد کی اس چھوٹی سی لڑکی کو نہ صرف خواب دیکھنے کی ہمت دی بلکہ ان خوابوں کو حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیے

سال نو کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ سے ثانیہ مرزا کے پرستار پھر تشویش میں مبتلا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا گرینڈ سلیم سفر2005 میں آسٹریلین اوپن سے شروع ہوا تھا اور وہ 18سال بعد اسی ٹورنامنٹ کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کریں گی۔

یادرہے کہ آسٹریلین اوپن 16 جنوری سے شروع ہونے جارہا ہے جبکہ ثانیہ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ڈبلیو ٹی اے1000 دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گی۔

ثانیہ مرزا نے فروری میں  ڈبلیو ٹی اے1000 دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کیا تھا جوکہ اگلے ماہ فروری ہونا ہے تاہم انہوں نے ارادہ تبدیل کرلیا ہے ۔

یادرہے کہ ثانیہ مرزا نے6 ڈبلز گرینڈ سلیم جیتے ہیں جن میں سے3 خواتین اور3 مسکڈڈ ڈبلز سامل ہیں تاہم وہ  کبھی سنگل گرینڈ سلیم  نہیں جیت سکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر