رونالڈو اور میسی کامقابلہ دیکھنے کیلئے سعودی شہری نے 10ملین ریال کا ٹکٹ خرید لیا
کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے،دوستانہ فٹ بال میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا،ٹکٹس کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم چیرٹی میں عطیہ کی جائے گی
سعودی رئیل اسٹیٹ بزنس ٹائیکون عبدالعزیز بغلف نے دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کی ٹکٹ 10 ملین ریال میں خرید لی۔
ریاض میں ہونے والا دوستانہ میچ لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین سے رونالڈو کے نئے کلب النصر اور ان کے سعودی حریف الہلال کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک منتخب ٹیم کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب النصر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
سعودی رئیل اسٹیٹ بزنس ٹائیکون عبدالعزیز بغلف نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کی ٹکٹ10 ملین ریال میں خرید کر ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔
ایک سعودی اہلکار نے بتایا کہ ایک سعودی ریئل اسٹیٹ ٹائیکون نے نیلامی میں2.6 ملین ڈالر کی بولی لگانے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کو دوستانہ مقابلے دیکھنے کے لیے ٹکٹ جیتا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصراورالہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، دوستانہ فٹ بال میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور سعودی آل اسٹار الیون کے درمیان نمائشی میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
رونلڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد میسی کا الہلال کلب سے معاہدہ ؟
میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، ٹکٹ کی پہلی بولی سعودی تاجرعبدالعزیز بغلف نے 30 لاکھ ریال میں لگائی جس کے بعد متعدد تاجروں نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 10 ملین ریال کردی۔
میچ کی انتظامیہ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے فروخت ہونے والے ٹکٹس سے حاصل ہوئی رقم چیرٹی میں عطیہ کی جائے گی۔