سعودیہ میں دوعظیم فٹبالرز کا پہلی اور آخری بار آمنا سامنا، میسی نے رونالڈو کو ہرادیا

ریاض میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں لیونل میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم سعودی آل اسٹار الیون کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی۔

دنیائے فٹبال کے  دو عظیم فٹبالرز کا پہلی اور ممکنہ طور پر آخری مرتبہ سعودی سرزمین پر آمنا سامنا ہوا ہے۔

ریاض میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں لیونل میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے  کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم سعودی آل اسٹار الیون کو شکست دیدی۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو اور میسی کامقابلہ دیکھنے کیلئے سعودی شہری نے 10ملین ریال کا ٹکٹ خرید لیا

رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب النصر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

 

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے پہلے  مقابلے میں  دو گول اسکور کیے جبکہ  لیونل میسی بھی  ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔  اس میچ میں پیرس سینٹ جرمین نے ریاض آل سٹار الیون کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ  گول سے شکست دی۔

 میسی پہلے گول کرکے کھاتا کھولا جس کے بعد ہاف ٹائم تک رونالڈو نے 2 گول اسکور کرڈالے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد تبدیل کر دیا گیا۔

پی ایس جی کے   سینٹر بیک نے بھی 2گول اسکور کیے۔  فرانسیسی ٹیم نے زیادہ تر کھیل 10 کھلاڑیوں  کے ساتھ کھیلا کیونکہ  ان کے کھلاڑی جوآن برناٹ کو سالم الدوساری کو گرانے پر  ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ارجنٹائن اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے دو بے مثال کھلاڑیوں کے درمیان  ہونے والا یہ میچ ثابت کرتا ہے کہ خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب کا فٹبال میں اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے۔

ایک پرستار نے نیلامی میں اس دوستانہ میچ کا ٹکٹ 26 لاکھ ڈالر میں خریدا ۔ یہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ عالمی فٹبال کا مرکز یورپ اور لاطینی امریکا نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ بنتا جا رہا ہے۔

سعودی حکومت نےدنیا کی توجہ حاصل کرنے کیلیے اس مقابلے پر بھرپور سرمایہ کاری کی، نہ صرف دنیائے فٹبال کے تمام بڑے اسٹارز نے اس دوستانہ میچ میں شرکت کی بلکہ بالی ووڈ کےعظیم اداکارہ امیتابھ بچن نے اس میچ کا افتتاح کیا۔

امتیابھ بچن نے میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں افتتاح تقریب کی وڈیو شیئر  کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”ریاض میں ایک شام اور کیا شام ہے ،کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور آپ  مقابلے کے افتتاح کے لیے بطور مہمان  مدعوہیں، پی ایس جی بمقابلہ ریاض سیزنز،ناقابل یقین! “۔

کرسٹیانورونالڈونےفیلڈمیں واپسی خوشی اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”پچ اور اسکور شیٹ  پر واپس آکر بہت خوش ہوئی  اور کچھ پرانے دوستوں کو دیکھ کر اچھا لگا“۔

متعلقہ تحاریر