نجم سیٹھی کا پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو صاف انکار
پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے،چیئرمین منیجنگ کمیٹی پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےخبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ کسی کو پی ایس ایل کے فری ٹکٹ نہیں ملیں گے۔
نجم سیٹھی نے ملازمت کیلیے سفارشیں کرنے والوں کو بھی سرخ جھنڈی دکھادی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان، فائنل19مارچ کو لاہور میں ہوگا، شیڈول جاری
وسیم اکرم نے غیرملکی کوچز کے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ پی ایس ایل کا آغاز اگلے ماہ ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے۔
1) I am making a personal request to all friends and high-ups NOT to ask for free tickets/passes to PSL matches starting next month. The Public Accounts Committee of National Assembly that audits PCB has warned us to desist from this practise!
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
سربراہ منیجنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن اور کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کریں۔ انہوں نے مزید لکھا پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ملتان اسٹیڈیم میں کھیال جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔