پاکستانی بالر ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق  فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کو انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے  جبکہ ان کی جگہ صدف شمس لیں گی، میڈیکل پینل نے ڈیانا کو 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں، ان کی جگہ صدف شمس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر انجری کے باعث آئندہ ویمنز T20 ورلڈ کپ اور T20I سیریز سے باہر ہوگئی، ان کی جگہ  صدف شمس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی کا پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو صاف انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق  فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کو انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ صدف شمس لیں گی ۔

ڈیانا آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے ساتویں اوور کی آخری گیند پر واپسی کیچ لینے کی کوشش کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) حکام کے مطابق  انجری کا شکار ڈیانا بیگ کو فوری طور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے میں ان کی انگلی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز شمس صدف جو آسٹریلیا کی T20I سیریز اورICC ویمنز T20 ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کا حصہ ہیں، کو ڈیانا کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان، فائنل19مارچ کو لاہور میں ہوگا، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے حکام نے بتایا ہے کہ  میڈیکل پینل نے ڈیانا بیگ کو 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر