سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ سے علیحدگی کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئر کا کہنا ہے کہ "اگر میکرز نے بائیو گرافی فلم بنانا جاری رکھی اور میرا نام یا زندگی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔"

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خود کو فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ سے خود الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا ہے کہ "میں بہت افسوس کے ساتھ ایک بہت اہم اعلان کررہا ہوں۔ کئی مہینوں کی سوچ بچار کے بعد ، میں  فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ کی انتظامیہ سے قانونی طور پر معاہدہ ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی کا پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو صاف انکار

برازیلین فٹبالر ڈینی الویز ہسپانوی خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں جیل منتقل

شعیب اختر نے لکھا ہے کہ "میں نے فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ اور اس کے بنانے والوں سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

سابق فاسٹ باؤلر نے مزید لکھا ہے کہ "یہ فلم میرے لیے ایک ڈریم پراجیکٹ تھا ، میں نے جھگڑے کو روکنے کی بہت کوشش کی ، لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے تھے۔  اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہمیں ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے پڑے۔”

شعیب اختر نے لکھا ہے کہ ” اس لیے، میں نے اپنی زندگی کی کہانی کے حقوق کو منسوخ کرنے کے تمام قانونی پہلوؤں کی تعمیل کے بعد پراجیکٹ چھوڑ دیا ہے۔”

فلم انتظامیہ کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دیتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا ہے کہ "اگر میکرز نے بائیو گرافی فلم بنانا جاری رکھی اور میرا نام یا زندگی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”

متعلقہ تحاریر