فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر عمرے کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں احرام میں ملبوس مطاف میں کھڑے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ عقب میں خانہ کعبہ نظر آرہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےنکاح کے بندھن میں بندھنے سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شاہین شاہ آفریدی آئندہ ماہ سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی سسر کو عہدہ ملتے ہی سرکشی سے باز آگئے

شاہین  آفریدی نے کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی ہدایات کو  ہوا میں اڑا دیا

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر عمرے کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں احرام میں ملبوس مطاف میں کھڑے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ عقب میں خانہ کعبہ نظر آرہا ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور دعا مانگتے ہاتھوں والا ایموجی بھی بنایا۔تصویر کو 73 ہزار 800 سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ26سو سے زائد صارفین نے اس تصویر کو شیئر کیا۔

ایک صارف نے قومی کرکٹر کی سعی کے دوران بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں فاسٹ بولر کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ 3 فروری کو عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر