پی سی بی نے ہارون رشید کو ایک مرتبہ پھر چیف سلیکٹر مقرر کردیا
کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ہارون رشید نے پہلے کون سے تیر چلائے تھے جو انہیں دوبارہ چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پلیئر ہارون رشید کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے سلیکشن کمیٹی کے باقی ارکان کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے امید ہے وہ جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ہارون رشید نے پہلے کون سے تیر چلائے تھے جو انہیں دوبارہ چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم کی کوچنگ کے لیے مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، 90 فیصد معاملات طے ہو گئے ہیں ، امید ہے مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ مکی آئیں گے تو اپنا کوچنگ پینل خود بنائیں گے۔ انہیں کہوں گا اپنا ٹیم بنائیں۔
یہ بھی پڑھیے
سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان لاعلاج مرض کا شکار
عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی بے اعتنائی پر پھٹ پڑے
نجم سیٹھی کا کہنا تھا آئین کے تحت چیف سلیکٹر ، کپتان اور نائب کپتان کی تقرری میں اختیار ہے۔ شان مسعود کو نائب کپتان بنایا تو انہیں باہر بٹھا دیا گیا ، تاہم مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا قومی ٹیم کے ساتھ سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
نجم سیٹھی کاکہنا تھا کہ ایشیاء کپ کے انعقاد کے حوالے سے دبئی میں اہم ملاقاتیں کروں گا۔ ایشین کرکٹ کو نسل بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کروں گا ، 4 فروری کو ایشین کرکٹ کونسل بورڈ کی میٹنگ ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ، حارث روف آئی سی سی مینز آف سی ایئر ٹیم میں شامل ہیں ، ندا ڈار آئی سی سی ویمن ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔