سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان لاعلاج مرض کا شکار
جان شیر خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد میں اللہ کے حضور آہ وزاری کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے
اسکواش کے میدان میں 8 مرتبہ عالمی اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے لیجنڈری جان شیر خان لاعلاج مرض میں مبتلا ہوگئے۔
بھرپور جوانی گزارنے والے وجیہہ شخصیت کے مالک جان شیر خان کی عبرتناک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی ریکارڈ یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی بے اعتنائی پر پھٹ پڑے
جنسی ہراسانی میں ملوث ریسلنگ فیڈریشن انڈیا کے سربراہ عہدہ چھوڑنے پر رضامند
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مسجد میں اللہ کے حضور آہ وزاری کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
پاکستان کے اصل ہیرو سکواش عالمی چیمپیئن جان شیر خان پارکنسن کے مرض میں مبتلاء ہیں ۔ اور ہم اس بے حس اور بے شرم معاشرے میں زندہ ہیں جہاں ذاتی تعلقات کی بنا پر پاکستان کے بڑے بڑے اعزازات بانٹے جاتے ہیں۔
ہمارے اصل ہیروز ختم ہوتے جا رہے ہیں ۔
خدا ہمارے درندے حکمرانوں کو ہدایت دے ۔ pic.twitter.com/a4kddErqST— Mohammad Yasir Khan Swati (@djswati) January 21, 2023
صحافی یاسر خان سواتی کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں درج تفصیلات کے مطابق جان شیر خان پارکنسن کے مرض میں مبتلا ہیں ۔صحافی نے قومی ہیرو کو بے آسرا چھوڑنے پر حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے یاسر خان سواتی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”اگر میرےلائق کوئی خدمت ہو توبتائیں، لیجنڈ قابل احترام ہیں“۔
Great Gesture. You can Make Him Zalmi s Brand Ambassador in Coming PSL pay a Visit. I think he needs More National Attention and Help as He Lives in Naway Qali. Appreciated Afridi Sb! #LegendRespect
— Mohammad Yasir Khan Swati (@djswati) January 22, 2023
یاسر سواتی نےجاوید آفریدی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے لکھاکہ ” آنے والے پی ایس ایل میں آپ انہیں زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنا سکتے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں مزید قومی توجہ اور مدد کی ضرورت ہے کیونکہ وہ نواں کلی میں رہتے ہیں“۔
ایک صارف نے لکھاکہ”مجھے نہیں لگتا کہ انہیں کسی مالی امداد کی ضرورت ہے،پارکنسنز مسلسل بڑھنے والی ایک دائمی بیماری ہے،ان کے مستقبل کے لیے دعائیں“۔
He definitely needs Financial Assistance . Moreover he Needs the National Respect, he deserves a recognition and inroduction again to our youth as he promoted pakistan on the world stage. #LegendRespect
— Mohammad Yasir Khan Swati (@djswati) January 22, 2023
یاسر سواتی نے لکھاکہ”انہیں یقینی طور پر مالی امداد کی ضرورت ہے،مزید یہ کہ انہیں قومی پذیرائی کی ضرورت ہے، وہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر پہچان اور تعارف کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی بخشی“۔