ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپس سے "ڈائریکٹ میسج” بٹن ہٹا دیا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے موبائل ایپس سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بٹن کو ہٹا دیا ہے ،انتظامیہ نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا فیچر اب بھی دستیاب ہے تاہم اسے دوسرے ذرائع سے استعمال کیا جا سکتاہے
دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے انتظامی امور سنبھالنے کے بعد روز بروز ایک نئی تبدیلی کا عمل نظر آرہا ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے مبینہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپس سے "ڈائریکٹ میسج” بٹن ہٹا دیا ہے۔ ڈی ایم بٹن پہلے موبائل ایپ کے ٹاپ نیویگیشن بار پر موجود تھا ۔
یہ بھی پڑھیے
میٹا نے ٹرمپ کے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی بحالی کا اشارہ دے دیا
ٹوئٹرنے موبائل ایپس سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بٹن کو ہٹا دیا ہے۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام صارف انٹرفیس کو آسان بنانے اور اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
ڈائریکٹ میسج کا بٹن پہلے موبائل ایپ کے ٹاپ نیویگیشن بار پر موجود تھالیکن اب اسے ہٹا دیا گیا ہے جس سے صارفین میں الجھن کا شکار ہوگئے جو بٹن ڈی ایم فیچر تک رسائی کے عادی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم)کا فیچر اب بھی دستیاب ہے تاہم اسے دوسرے ذرائع سے استعمال کیا جا سکتاہے ۔
کمپنی کے مطابق صارفین اب بھی پروفائل پر ٹیپ کرکے اور پھر "پیغام” کو منتخب کرکے یا نیچے نیویگیشن بار پر "پیغامات” ٹیب پر جا کر ڈی ایم فیچر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کا سامان نیلام کردیا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ انتظامیہ کا کہن ہے کہ ٹوئٹر میں تبدیلیاں کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کو مزید صارف دوست بنانا ہے۔ صارف کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کیلئے نئے فیچرز پر توجہ دے رہا ہے ، نئے فیچرز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت بہتر کی جارہی ہے ۔