سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے یکم فروری سے نئے قوانین کا اطلاق کردیا
ٹیکنالوجی کمپنی ٹوئٹر نے یکم فروری سے نئے قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے صارفین کو معطل اکاؤنٹس کے خلاف اپیل کا حق دے دیا، ایلون مسک کی ہدایت پر پہلے سے معطل کیے گئے ہزاروں اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے گئے
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے یکم فروری سے معطل شدہ اکاؤنٹ کی بحالی کا جائزہ نئے طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا جبکہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کی معطلی خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔
برطانوی جریدے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹوئٹر نے یکم فروری سے معطل شدہ اکاؤنٹ کی بحالی کا جائزہ نئے طریقہ کار کے تحت لیے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپس سے “ڈائریکٹ میسج” بٹن ہٹا دیا
ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک کے ‘ایمنسٹی’ اقدام کے حصے کے طور پر، پہلے سے معطل کیے گئے ہزاروں اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے بعد اب نئے قوانین کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ۔
کمپنی حکام کے مطابق یکم فروری سے نافذ نئے قوانین کے تحت کوئی بھی صارف اپنے معطل اکاؤنٹ کے خلاف اپیل دائر کرسکتا ہے جسے نئے قوانین کے تحت پرکھا جائے گا ۔
ٹیکنالوجی کمپنی حکام نے کہا کہ ہم پہلے سے معطل کیے گئے اکاؤنٹس کو فوری طور پر بحال کررہے ہیں سوائے ایسے اکاؤنٹس جو غیر قانونی سرگرمیو ں ملوث رہے ہیں ۔
ٹوئٹر حکام نے کہا کہ یکم فروری سے نافذ قوانین کے تحت مستقبل میں اکاؤنٹ کی معطلی کے مقابلے میں نسبتاً کم سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ صارفین کو مشکلات نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹرز کا سامان نیلام کردیا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ کے نئے قوانین میں پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ٹویٹس کی رسائی محدود کرنا یا صارفین سے اکاؤنٹ جاری رکھنے کے لیے ٹوئٹ ہٹانے کو کہا جائے گا۔
کمپنی نے اپنے نئے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نئے طریقہ کار کے تحت اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کی پالیسیوں کی شدید اور بار بار خلاف ورزی پر معطل کیا جائے گا۔