توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کی خدمات48گھنٹی کیلیے ڈی گریڈ

رپورٹ کردہ مواد بلاک نہ کرنے یا نہ ہٹانے پر ملک بھرمیں وکی پیڈیا پر پابندی لگادی جائے گی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا انتباہ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کی خدمات 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کردیں۔

پی ٹی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے وکی پیڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے یا منسوخ کرنے کے لیے رابطہ کیاگیا تھا جبکہ وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی دیا گیا تھا مگر اس نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹایا اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ ہتک آمیز مواد ہٹانے کا اختیار ختم کرچکی، پی ٹی اے

اسپیس ایکس اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس: پی ٹی اے روڑے اٹکانے لگا

ریگیولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے کی ہدایات کی تعمیل میں پلیٹ فارم کی جانب سے جان بوجھ کر ناکامی کے پیش نظر توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایات کے ساتھ ملک میں 48 گھنٹوں کے لیے وکی پیڈیا کی سروسز کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے لیٹر میں مزید کہا ہے کہ رپورٹ کردہ مواد بلاک نہ کرنے یا نہ ہٹانے پر ملک بھرمیں وکی پیڈیا پر پابندی لگادی جائے گی جبکہ رپورٹ کردہ غیر قانونی اور توہین آمیز مواد ہٹانے کی شرط پر اس کی سروسز بحال کرنے پر دوبارہ غور کیا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر