جامعہ این ای ڈی کے تعاون سے پاکستان کا پہلا گیمنگ اور اینیمشن سینٹر قائم کردیا گیا

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کےتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز کے ذریعے مثبت رجحان کو فروغ دیا جائے گا

پاکستان کے پہلے گیمنگ اور اینیمشن سینٹر کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے پاکستان کے پہلے گیمنگ اور اینیمشن سینٹر کے  قیام خوش آئند  قرار دیا ہے ۔

پاکستان کے پہلے گیمنگ اور اینیمشن سینٹر کا قیام عمل میں آگیا۔ جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کے تحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز اور انیمیشن کے ذریعے مثبت رجحانات کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل نے نادرا کی درخواست پر ڈیٹا چوری کرنے والی 4 ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹادیا

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کیمونیکیشن امین الحق کا کہنا تھا کہ گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کےتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز کے ذریعے مثبت رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سینٹر کے ساتھ پاکستان کا پہلا جدید ترین ورچوئل پروڈکش اسٹوڈیو بھی قائم کیا جارہا ہے۔اسٹوڈیو میں جدید ترین کیمروں، آلات کی مدد سے گیمنگ و اینیمیشن کی عالمی معیار کی پروڈکش ہوسکے گی۔ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا۔

 تقریب  سے خطاب میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ہمقدم چلنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بھی وقت کی ضرورت کے پیش نظر آگے بڑھانا ہے۔ سینٹر میں سالانہ 2 ہزار طلبہ و طالبات کو مفت مہنگے ترین اینیمیشن و گیمنگ کورسز کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فنڈنگ سے ناصرف گیمینگ اور اینیمیشن کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ سینٹر کی تعمیر سے معاشی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔ جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام جامعہ سمیت ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ڈھائی ارب کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ یہ سینٹر پاکستان کا پہلا گیمینگ اور انیمیشن سینٹر ہوگا۔ اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین اور ignite کے سی ای او عاصم شہریار حسین نے دستخط کیے۔

متعلقہ تحاریر