ٹی پی ایل لائف”معاون“ پر 15 ہزارپاکستانیوں کی شمولیت
ڈیجیٹل نوعیت کا حامل یہ پلیٹ فارم پاکستانیوں کے لئے آن لائن لرننگ اور کمائی کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔
جدت انگیز انشورنس کے کاروبار میں مصروف عمل پاکستان کے پہلے انشور ٹیک اِدارے،ٹی پی ایل لائف انشورنس لمیٹڈ نے ملک کے سب سے جدید ورچوئل لائف انشورنس ایجنٹ پلیٹ فارم”معاون“ کا آغاز کردیا ہے۔
ڈیجیٹل نوعیت کا حامل یہ پلیٹ فارم پاکستانیوں کے لئے آن لائن لرننگ اور کمائی کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کو آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کمی کا سامنا
گوگل نے نادرا کی درخواست پر ڈیٹا چوری کرنے والی 4 ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹادیا
ٹی پی ایل لائف کے انشورنس پلانز فروخت کرکے ہر پاکستانی اپنے لئے متبادل یا باقاعدہ آمدن کا ذریعہ تشکیل دے سکتا ہے ۔ صارفین معاون پلیٹ فارم پر مفت سائن اپ کرکے دستیاب وڈیو لیکچرز اور کورس مواد کا حوالہ لیکر سرٹیفکیشن مکمل کرسکتے ہیں اور پاکستان میں کہیں سے بھی ٹی پی ایل لائف کے پلانز کو فروخت کرکے ،ہر کامیاب سیل پر کمیشن حاصل کرسکتے ہیں ۔
اس منفرد ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو موبائل ایپ اور / یا ویب کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے اور ٹی پی ایل لائف کے ہیلتھ اور لائف انشورنس پلانز کو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے ، ڈیجیٹل طریقے سے فروخت بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس پلیٹ فارم کے متعارف ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان بھر سے 15 ہزار پاکستانیوں نے اس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ یہ اس حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ پاکستانی فعال انداز میں ایسے آپشنز کی تلاش میں ہیں جو انہیں نئی مہارتوں کے حصول ، آمدنی میں اضافے ، لائف اسٹائل برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانےمیں مدد فراہم کریں اور کسی بھی طرح کے معاشی حالات سے نمٹنے کے لئے مالی طور پر بااختیار بناسکیں۔
یہ معاون پلیٹ فارم پاکستان اور ہر پاکستانی کو ڈیجیٹل طور پر قابل بنانے کے ٹی پی ایل لائف کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معاشی خوشحالی کے ہر مرحلے پر معاشی سرگرمی لازمی ہے، اور یہ ملک میں فروغ پانے والے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ٹی پی ایل لائف انشورنس کے سی ای او سعد نثار نے کہا کہ”ہم اپنے ہم وطنوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کرانے پر بہت خوش ہیں جو انہیں اپنے مقاصد کے حصول، اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے لئے بہتر زندگی گزارنے کا معاشی موقع فراہم کرتا ہے۔ سائن اپ کی بڑھتی تعداد پاکستان میں اس پلیٹ فارم کی مقبولیت اور افادیت کا ثبوت ہے“۔
چیف اسٹریٹجی اور ریٹیل آفیسر ہمایوں اصغر نے کہا”یہ ہمارے لیے فخر کا موقع ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ معاون پلیٹ فارم ٹی پی ایل لائف اور پاکستان کی پوری انشورنس انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس پلیٹ فارم نے روایتی برک اینڈ مارٹر سیٹ اپ پر انحصار کئے بغیر ہر پاکستانی کے لئے براہ راست ٹی پی ایل لائف کے پلانز کی پاکستان بھر میں تقسیم کو ممکن اور یقینی بنایا ہے ، جس کی بدولت ملک میں معاشی سرگرمی، پاکستانیوں کے لئے آمدن کے مواقع اور ٹی پی ایل لائف کی ترقی میں اضافہ ممکن ہوا ہے“۔