17 سال بعد پانچ سیاروں کا تاریخی مشاہدہ آج سے ایک ہفتے تک کیا جاسکے گا

غروب آفتاب کے بعد عطارد ، زہرہ ، مریخ ، مشتری اور یورینس کو چاند کے نیچے گولائی میں دیکھا جاسکے گا۔

پانچ سیاروں کا ایک ساتھ تاریخی مشاہدہ آج سے ایک ہفتے کے لیے کیا جاسکے گا، دوبارہ یہ منظر 17 سال بعد 2040 میں ہوگا۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں پانچ سیاروں کا مشاہدہ ایک ساتھ کیا جا سکے گا۔ آج شام غروب آفتاب کے بعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ عطارد ، زہرہ ، مریخ ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی پی ایل لائف”معاون“ پر 15 ہزارپاکستانیوں کی شمولیت

پاکستان کو آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کمی کا سامنا

سیاروں کا مشاہدہ پورے ہفتے کیا جا سکےگا۔ سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنے کا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے، عام آنکھ سے کچھ سیاروں دیکھنا ممکن ہوگا کیونکہ کچھ سیارے ٹیلی اسکوپ کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے۔

سیاروں کے یکجا ہونے کو ’aligned planet‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نظارہ اگر آسمان صاف ہو اور افق کا اچھا نظارہ ہو تو سیاروں کی ’پریڈ‘ کو دیکھنے کا موقع ہوگا۔

بظاہر عام انکھ سے یہ سیارے ستاروں کی صورت میں نظر آئیں گے لیکن اسٹار گیزنگ اپلیکیشن کے ذریعے ستاروں کی جگہ کا تعین کیا جاسکے گا۔

گذشتہ موسم گرما کے دوران عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل اسی طرح کی ایک قطار میں نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ نظارہ اس سے قبل 2004 اور جون 2022 میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ مستقبل میں 5 سیاروں کا مشاہدہ 2040 میں 8 ستمبر ہوگا۔

پھر 15 مارچ 2080 کو 6 سیاروں کا مشاہدہ کیا جاسکے گا ، اور 19 مئی 2161 تمام آٹھ سیارے یکجا ہونگے۔

متعلقہ تحاریر