ایلون مسک کا عام صارفین کو ٹوئٹر کی اہم سہولتوں سے محروم کرنیکا اعلان

ایلون مسک کا ٹوئٹر پول کو صرف ٹوئٹر بلیو کے حامل صارفین تک محدود رکھنے کا اعلان، غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر صارفین کے ٹوئٹس وائرل ہونے کا امکان بھی ختم ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک  نے 15 اپریل کےبعد غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر صارفین کو بڑی سہولتوں سے محروم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر   ان دنوں اپنی آمدن میں اضافے کیلیے اپنی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو  کی جارحانہ تشہیرمیں مصروف ہے۔ایلون مسک کا نیا اقدام اسی سلسلے کی کڑی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر چرس اور بھنگ کے اشتہارات کی اجازت دے دی

گوگل کا مائیکرو سافٹ کے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا پروجیکٹ لانے کا اعلان

ٹوئٹر کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ  آنے والے دنوں میں ٹوئٹر پولز میں ووٹ کا حق صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہوگا۔ مگر عام صارفین کو زیادہ بڑا دھچکا ایک اور تبدیلی سے لگے گا جس کے باعث مستقبل قریب میں ٹوئٹر بلیو استعمال نہ کرنے والوں کی ٹوئٹس وائرل ہونے کا امکان مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

ٹوئٹر کے سربراہ نے بتایا کہ 15 اپریل کے بعد سے الگورتھم کی جانب سے تجویز یا ریکومینڈ کی جانے والی ٹوئٹس میں عام صارفین کے اکاؤنٹس کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کی ٹوئٹس ہی فار یو ٹیب میں دکھائی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر