ایف آئی اے نے ملک بھر میں سم سویپ فراڈ کا انتباہ جاری کردیا

سیلولر کمپنی کا نمائندہ بن کر صارفین کو کال کی جاتی ہے، کال موصول ہوتے ہی نیٹ ورک میں مسئلہ شروع ہوجاتا ہے، نیٹ ورک کی بحالی کیلیے صارف کو ایک کا ہندسہ دبانے کی ہدایت دی جاتی ہے جس پر عمل کرتے ہی موبائل فون ہیک ہوجاتا ہے اور بینک میں موجود رقم اڑا لی جاتی ہے، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے  سائبر کرائمز ونگ نے عوام کو ہائی ٹیک فراڈ  سے خبردار کردیا۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام ہائی ٹیک فراڈ جسے ( سم سویپ فراڈ ) بھی کہا جا سکتا ہے اُسکے بارے میں خبردار اور محتاط ہو جائیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام کے علم میں یہ بات لائی جا رہی ہے کہ اگر وہ چوکس نہ رہے تو اُنکے بینک اکاؤنٹس میں پڑی ساری رقم فراڈ گروہ نکال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی جج کی عدالتی فیصلہ سازی میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کی کوشش

ناسا کے چاند مشن کیلیے پہلی مرتبہ خاتون اور سیاہ فام مرد خلاباز کا انتخاب

ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ کو ہائی ٹیک فراڈ کی اطلاعات ملی ہیں جس کا شکار سیکڑوں بینک اکاؤنٹس ہولڈر ہو چکے ہیں۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سم سویپ کر کے لوگوں  کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم اڑانے کا فراڈ پاکستان میں بھی شروع ہو گیا ہے۔

دھوکے بازوں کا طریقہ واردات کچھ یوں ہے کہ وہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے فون نیٹ ورک کی مدد لے رہے ہیں، اس کیلئے کوئی سگنل یا زیرو بار نہیں ہے۔ صارف کے فون پر صرف ایک کال موصول ہوتی ہے، فون کرنے والاخود کو سیلولر فون کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتا ہے۔

 کال موصول ہونے کےبعدآپ کے ٹیلی فون نیٹ ورک میں اسکے بعدمسائل شروع ہوجاتے ہیں ، اس پر سیلولر کمپنی کا جعلی نمائندہ نیٹ ورک کی بحالی کے لیے صارف کو ایک کا ہندسہ دبانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ  نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس قسم کی کال موصول ہونے کی صورت میں  بینک اکاؤنٹ ہولڈر یا سیل فون رکھنے والا شخص کوئی بھی ہندسہ دبانے کے بجائے کال کو کاٹ دیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگر آپ اپنے فون پر ایک کا ہندسہ دبا دینگے تو نیٹ ورک اچانک کھلے گا اور اسکے بعد بند ہو جائیگا۔ اس طرح  آپ کا فون ہیک کرلیا جائے گا اور چند سیکنڈ میں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود ساری رقم اُڑا لی جائیگی اور اس کیلئے آپ کو کوئی بینک سے الرٹ نہیں ملے گا۔

  ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرناک بات یہ ہے کہ آپ کو کسی ہدایات کا الرٹ نہیں ملے گا،ایف آئی اے سائبر کرایم نے کہا ہے کہ  جو پاکستانی یو ایس ایس ڈی بینکنگ اور موبائل بینکنگ استعمال کر رہے ہیں وہ ہمہ وقت  محتاط رہیں۔

متعلقہ تحاریر