ٹوئٹر بلیو کے حامل صارفین کیلیے 2 گھنٹے کی وڈیو اپ لوڈ کرنا ممکن ہوگیا
ٹوئٹر بلیو ویریفائیڈ سبسکرائبر اب 2 گھنٹے (8 جی بی) تک کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں، ایلون مسک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کے حامل صارفین کیلیے نئی سہولت متعارف کرادی۔
ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹربلیو کے حامل صارفین اب 2 گھنٹے طویل وڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سربراہی خاتون کو سونپنے کا اعلان
ایلون مسک کا ٹوئٹر پر آڈیو، وڈیو کلز اور انکرپٹڈ میسیج کی سہولت مہیا کرنیکا اعلان
ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ٹوئٹربلیو ویریفائیڈ سبسکرائبر اب 2 گھنٹے (8 جی بی) تک کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ٹوئٹر بلیو سبسکرائبر ایک گھنٹےکی ویڈیو اپلوڈکرسکتے تھے اور ویڈیو کا سائز 2 جی بی تھا جو اب 8 جی بی تک کردیا گیا ہے۔
Twitter Blue Verified subscribers can now upload 2 hour videos (8GB)!
— Elon Musk (@elonmusk) May 18, 2023
رواں سال مارچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس متعارف کرائی گئی تھی۔ پاکستانی صارفین 3100 روپے ماہانہ یا 32500 روپے سالانہ میں آئی فون اور اینڈرائیڈ جبکہ 2250 روپے ماہانہ یا 23700 روپے سالانہ میں ٹوئٹر ویب کی سبسکرپشن حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹربلیو کے حامل صارفین تصدیقی بلیو ٹک، طویل وڈیوز، طویل ٹوئٹس سمیت دیگر خصوصیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔