چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز تیانگون خلائی اسٹیشن روانہ کردیا
پروفیسر گوئی ہیچاؤ پے لوڈ ایکسپرٹ ہیں اور بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس سے تعلق رکھتے ہیں، اس سے قبل خلا میں جانے والے تمام چینی خلاباز پیپلز ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھتے تھے۔
چین نے اپنا پہلا سویلین خلاباز ٹیان گانگ خلائی اسٹیشن روانہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا خلائی جہازشین ژو16 تین چینی خلا بازوں کو لے کر ٹیان گانگ خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسپس ایکس کے ذریعے سعودی خلائی مشن عالمی خلائی اسٹیشن روانہ
سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان اور عرب خلانورد بن گئے
اس مشن میں شامل خلاباز پروفیسر گوئی ہائیچاؤ خلا میں جانے والے چین کے پہلے سویلین خلاز باز ہیں۔ اس سے قبل خلاکا رخ کرنے والے تمام چینی خلابازوں کا تعلق پیپلزریپبلکن آرمی سے تھا۔
چین کے خلائی ادارے کے ترجمان لن ژکیانگ کے مطابق خلائی مشن پر روانہ ہونے والے پہلے سویلین خلاباز پروفیسر گوئی ہیچاؤ پے لوڈ ایکسپرٹ ہیں اور بیجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس سے تعلق رکھتے ہیں۔
پروفیسر گوئی بنیادی طور پر خلائی سائنس کے مدار میں کیےجانے والے پے لوڈ تجربات کے ذمے دار ہیں۔ریاستی میڈیا کے مطابق اس خلائی مشن کے کمانڈرجنگ ہیپینگ اپنے چوتھے خلائی مشن پر ہیں جبکہ اس مشن کے تیسرے رکن ژویانگژو انجینئر ہیں۔
صدر شی جن پنگ کی زیرقیادت چین کے”خلائی خواب“ کے منصوبوں کو غیرضروری طور پر تیز کردیا گیا ہے۔چین چاند پر اپنا مرکز تعمیر کرنا چاہتا ہے اور رواں عشرے کے اختتام پر 2029میں چاند پر انسانی مشن بھیجنا چا ہتا ہے ۔
ٹی کی شکل کے حامل چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن ، جس کے نام کامطلب فلکیاتی محل ہے،کا بنیادی ڈھانچہ گزشتہ سال کامیابی سے تعمیر کردیاگیا تھا۔مذکورہ خلائی اسٹیشن کئی سائنس آلات سے لیس ہے جن میں دنیا کا پہلا خلائی کولڈ اٹامک کلاک سسٹم بھی شامل ہے۔
تیانگون خلائی اسٹیشن اپنی تکمیل کے بعد نچلے مدار میں زمین سے 400 سے 450 کے فاصلے پر 10 سال تک حرکت میں رہے گا، اس مشن کا مقصدطویل مدت تک خلا میں انسان کی موجودگی کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔