نامناسب اور نامعلوم کالز اور ایس ایم ایس سے جان چھڑانا ممکن ہوگیا
جاز اور یوفون صارفین اپنے موبائل فون سے *420#ڈائل کرکے جبکہ زونگ اور ٹیلی ناز کے صارفین 420ڈائل کرکے غیرضروری نمبروں کو رپورٹ اور بلا ک کرسکتے ہیں، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) نے موبائل فون صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔نامناسب اور نامعلوم کالز اور پیغامات سے جان چھڑانا ممکن ہوگیا۔
پی ٹی اے ناپسندیدہ موبائل فون نمبرز بلاک کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔
یہ بھی پڑھیے
واٹس ایپ پیغامات میں ترمیم ممکن ہوگئی، صارفین کو کیا کرنا ہوگا؟
انٹرنیٹ اعتماد میں لیے بغیر بند کیا گیا، وزیر آئی ٹی امین الحق
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ نامناسب اور نامعلوم کالز اور ایس ایم ایس کو بلاک کر کے اپنے ذہنی سکون کی حفاظت کریں۔
Protect your peace of mind. Block unknown calls and SMS!
Dial *420# (for Jazz & Ufone subscribers)
Dial 420 (for Zong & Telenor subscribers) #PTA #UnwantedCallsNoMore #BlockUnknownCalls_SMS pic.twitter.com/kxR46Yp31S— PTA (@PTAofficialpk) June 14, 2023
پی ٹی اے کے مطابق جاز اور یوفون صارفین اپنے موبائل فون سے *420#ڈائل کرکے جبکہ زونگ اور ٹیلی ناز کے صارفین 420ڈائل کرکے غیرضروری نمبروں کو رپورٹ اور بلا ک کرسکتے ہیں۔