جامعہ این ای ڈی میں معروف اینکر پرسن/ بزنس مین عارف ظفر منصوری کے اعزاز میں تقریب

کمفرٹ زون چھوڑیں، اونٹرپُرنور بنیں، عارف ظفر منصوری

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ یونی ورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسٹنٹس اور اے اے ٹی سی کے تحت معروف اینکرپرسن اور بزنس مین عارف ظفر منصوری کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ کیلیفورنیا امریکہ سے آۓ این ای ڈی کے سابقہ طالب علم کے اعزاز میں انجینئر عاصم مرتضی ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب سے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، سیکریٹری جزل این ای ڈین ایسوسی ایشن انجینئر عباس ساجد، ڈائریکٹر یوفا ڈاکٹر محمد عامر قریشی اور ڈاکٹر داؤد حسین(ٹیکسٹائل انجینئرنگ) نے بھی خطاب کیا۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق مقررین نے نوجوانوں کو کمفرٹ زون سے نکلنے اور اونٹرپرنور بننے پر زُور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مہمانِ خصوصی عارف ظفر منصوری کا کہنا تھا کہ خدا کو، خدمتِ خلق میں تلاش کرو۔ ان کا کہنا تھاکہ این ای ڈی خوش قسمت ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل افراد ہر وقت مادرِ علمی اور یہاں موجود طالب علموں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ این ای ڈی ایسوسی ایشن آف ساؤتھرن کیلیفورنیا امریکہ (نیڈاس) بھی ہر وقت طالب علموں کی مدد کے لیے کوشاں ہے اور بڑی تعداد میں ہر سال اسکالرشپس دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید دورِ حاضر کے تقاضوں کے مدنظر سوفٹ اسکلز سیکھنے اور سکھانے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ جب کہ انہوں نے طالب علموں کو رئیل اسٹیٹ کی جانب توجہ دینے پر بھی زُور دیا۔

متعلقہ تحاریر