جامعہ این ای ڈی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کے لیے نیڈیا کی ریلی

سائبر وار میں پاکستانی ٹیکنالوجی کی برتری قابلِ داد ہے، ڈاکٹر طفیل....پاکستان زندہ باد تھا، ہے اور رہے گا، ڈاکٹر نعمان

جامعہ این ای ڈی میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان کی بروقت دفاعی کاروائی کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کی۔ ایمپلائز ایسوسی ایشن(نیڈیا) کے تحت منعقدہ ریلی میں اساتذہ، طلبا و طالبات اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق ریلی کا آغاز جامعہ کی ابوالکلام لائبریری سے ہوا۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے جارحانہ عزائم، بزدلانہ حملوں کی مذمت اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھا کہ بھارت سے ناصرف پاکستان کو بلکہ خطے بھر کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے جس نے فضا کو بھی دشمن کی سازشوں سے پاک کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جب کہ پاکستان زندہ باد تھا، ہے اور رہے گا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ یہ خبر سُن کرتقویت ہوئی کہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گراۓ۔ یہ جنگ سائبر وار ہے جس سے پاکستانی ٹیکنالوجی کی برتری بھی ثابت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جامعہ این ای ڈی کے تمام طلبا، اساتذہ و ملازمین، پاکستانی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فتح کی خوشی میں طالب علموں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ تحاریر