واٹس ایپ پر میسیج کی طرح پیسے بھی بھیجے جا سکیں گے

اٹس ایپ نے اپنے صارفین کو رقم کی منتقلی کی سروس فراہم کر دی

سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ نے اپنے بھارتی صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے ذریعے پیسے منتقل کرنا نہایت آسان بن گیا ہے۔

آج سے ، بھارت میں لوگ واٹس ایپ کے ذریعہ پیسے بھیج سکیں گے۔ رقم کی منتقلی کا یہ تجربہ ، پیغام بھیجنے جتنا آسان ہے۔ اس فیچر کے ذریعے لوگ بغیر بینک جائے اپنے کانٹیکٹس میں موجود لوگوں کو رقم کی ادائیگی کر سکیں گے ۔

اپنے اِس نئے فیچر کی تصدیق خود واٹس ایپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی ہے۔

واٹس ایپ نے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے اشتراک سے رقم کی منتقلی کا فیچر ڈیزائن کیا ہے۔ جس میں 160 بینکوں کے ساتھ لین دین کرنے والا یہ بھارت کا پہلا ادائیگی کا نظام ہے۔

ملک بھر میں رقم کی منتقلی کے لیے کسی صارف کا بھارت میں بینک اکاؤنٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہونا ضروری ہے۔ واٹس ایپ بینک کو رقم کی منتقلی کی ہدایت جاری کرتا ہے۔ جس کے بعد بینک یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کرنے اور موصول کرنے والے دونوں کے بینک اکاؤنٹس کے درمیان رقم کی منتقلی کا آغاز کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یوپی آئی سپورٹڈ ایپ کو استعمال کرنے والا ہر شخص واٹس ایپ پر پیسے بھیج سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے تمام فیچرز کی طرح اس فیچر میں بھی ادائیگی کو محفوظ اور پرائیویسی پالیسی کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ہر ادائیگی کے لیے ایک پن کوڈ استعمال ہوگا۔ یہ فیچر کسی بھی آئی فون اور اینڈروئڈ کے جدید ورژن پر دستیاب ہے۔

متعلقہ تحاریر