جاوید آفریدی اب ہواوے کو پاکستان لارہے ہیں
ہواوے کمپنی کی مقبولیت دنیا بھر میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت جاوید آفریدی چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کو پاکستان لارہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے ’ہواوے‘ کے عہدیداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ICT IS THE FUTURE.
HUWAEI & JW GROUP WILL ENHANCE THE COOPERATION FOR DIGITAL PAKISTAN. pic.twitter.com/pwCBetyG0a— Javed Afridi (@JAfridi10) March 4, 2021
جاوید آفریدی نے جب ٹوئٹر پر ہواوے کو پاکستان لانے کی خوشخبری سنائی تو اس ٹوئٹ پر صارفین نے ان پر پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کا الزام لگادیا۔
Ab khush ho psl band krwa k
— Zain tasadaq (@ZainTd1) March 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟
Peshawir Zalmi , Javed Afridi and Pcb’s wrong policies ruin the whole PSL unfortunately.
— Mohammad Hazran🇵🇰 (@KhazranSays) March 4, 2021
Thankuu sir for postponeding #PSL62021 #PSLPostponed
— It’z_Naomiii (@Itz_naomi_0) March 4, 2021
ہواوے ٹیکنالوجی ایک چینی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود بھی چینی کمپنی جنوبی کوریا میں سام سنگ کو سخت مقابلہ دینے میں کامیاب رہی ہے۔
ہواوے کو کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنی خدمات کے لحاظ سے ہواوے کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ اس سے قبل جاوید آفریدی نے ٹیسلا کو پاکستان لانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
TESLA IN PAKISTAN ⁉️
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 5, 2021