وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی آئی فون صارفین کے لیے رویت ایپ

رویت ایپ کا مقصد عوام کو چاند سے متعلق درست معلومات تک رسائی دینا ہے۔

چاند کی درست سمت بتانے والی رویت ایپ اب آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کا لنک شیئر کردیا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی بنائی کئی رویت ایپ نہ صرف پورے سال چاند کی درست سمت سے آگاہ کرتی ہے بلکہ یہ چاند کا مقام بھی بتادیتی ہے۔ جس سے رمضان المبارک اور عید منانے کی درست تاریخ باآسانی معلوم کرلی جاتی ہے۔ اسی لیے رمضان المبارک سے قبل رویت ایپ کو آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں رویت ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کا لنک شیئر کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ایپ کو مفت ڈاﺅن لوڈ کرکے استفادہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

13 اپریل کو چاند نظر آئے گا 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رویت ایپ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر پہلے سے ہی دستیاب ہے۔

فواد چوہدری نے 2 اپریل کو اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت متعدد  شہروں میں واضع طور پر دیکھا جاسکے گا۔ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل بروز منگل کو پشاور میں منقعد کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر