2 پاکستانیوں نے گوگل ریسرچ اسکالر ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز ایزا آفتاب اور محسن علی نے گوگل ریسرچ اسکالر ایوارڈ جیت لیا ہے۔

پاکستان کے دو پروفیسرز ڈاکٹر محسن علی اور ڈاکٹر ایزا آفتاب نے ’ گوگل ریسرچ اسکالر 2021‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ڈاکٹر محسن علی اور ڈاکٹر ایزا آفتاب کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں واقع انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف لاہور سے ہے۔ ڈاکٹر محسن علی کمپیوٹر سائنس اور ڈاکٹر ایزا آفتاب معاشیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ایزا آفتاب نے لکھا ہے کہ میں نے اور محسن علی نے گوگل ریسرچ ایوارڈ جیتا ہے اور ہم واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل اور فیس بک اب خبریں خریدیں گے

گوگل نے مارچ 2020 میں ریسرچ اسکالر پروگرام متعارف کروایا تھا۔ کمپنی کے مطابق گوگل ریسرچ ایوارڈ کا مقصد نئے پروفیسرز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور تعلیمی برادری کے ساتھ طویل المدتی تعلقات قائم کرنا ہے۔

ریسرچ ایوارڈ کے مقابلے کے اعلان کے بعد گوگل کو کمپیوٹر سائنس میں تحقیق سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی جانب سے تحقیقی مقالے موصول ہوئے تھے۔ ان میں مشین لرننگ، کمپیوٹر اور انسان کے درمیان ہونے والے رابطے، صحت سے متعلق تحقیق دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر