ہیکر واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کراسکتا ہے؟
واٹس ایپ ہیکر سے صرف وبائل نمبر مانگتا ہے اور اس بنیاد پر صارف کا اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی سکیورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی خرابی نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔ ہیکر کسی بھی وقت صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کراسکتا ہے۔
واٹس ایپ کی سکیورٹی کے حوالے سے صارفین پہلے ہی عدم اعتماد کا شکار تھے اب ایپ کی سکیورٹی میں نئی خامی بھی سامنے آگئی ہے۔ جس سے ہیکرز باآسانی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرسکتے ہیں۔
ہیکر اسمارٹ فون پر واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سروس فعال کرنے لیے آپ کا نمبر ڈالتا ہے لیکن ٹو- فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کرپاتا یعنی اس موبائل نمبر پر جو 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جاتا ہے وہ ہیکر کو موصول نہیں ہوتا اور وہ متعدد مرتبہ لاگ ان ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ متعدد مرتبہ غلط کوڈ ڈالنے سے واٹس ایپ کی جانب سے صارف کا اکاؤنٹ اگلے 12 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کیا واٹس ایپ انڈیا میں انکرپشن توڑ دے گا؟
سونے پر سہاگہ کہ اکاؤنٹ بند کیے جانے کے بعد ہیکر واٹس ایپ انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے صارف ہونے کا دعویٰ کرئے یا یہ کہے کہ اس کا موبائل چوری ہوگیا ہے لہذا اس کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا جائے تو ایسا بھی ممکن ہے۔
واٹس ایپ ہیکر سے صرف ایک وبائل نمبر مانگتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے جوکہ ایپ کی ایک بہت بڑی خامی تصور کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ صارفین کمپنی کی جانب سے اب تک حل نہ بتائے جانے پر پریشان ہیں۔