سروس معطل ہونے پر یوفون کا اپنے صارفین کو دلاسہ

یوفون نے اپنے تمام صارفین سے یہی درخواست کی کہ وہ اپنے مقامات اور رابطہ نمبر لکھ کر یوفون کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایم) کریں۔

پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اتور کے روز مواصلاتی کمپنی یوفون کی سروس معطل ہوگئی تھی۔ صارفین نے سوشل میڈیا پر یوفون سے شکایات کیں تو کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ان کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کر کے اپنے موبائل نمبر اور لوکیشن کی تفصیلات بھیجیں۔

پاکستان کی ایک مواصلاتی کمپنی یوفون نے اپنے پیکیجز کی وجہ سے صارفین سے اعتماد کا رشتہ قائم کیا ہوا ہے۔ اتوار کے روز سروس معطل ہونے کے فوراً بعد صارفین گھبرا گئے کیونکہ وہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے یا فون سے کال کرنے کے قابل نہیں تھے۔ جبکہ اس وقت یوفون نے سروس معطل ہونے کے بارے میں صارفین سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی تھیں۔

سروس معطل ہوتے ہی صارفین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایات کرنا شروع کردی تھیں۔

یہ بھی پرھیے

ناسا مریخ پر آکسیجن تیار کرنے میں کامیاب

کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پوچھا کہ کیا خدمات اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کام نہیں کررہی ہیں؟

ٹوئٹر صارفین نے لکھا کہ کراچی میں بھی یوفون کی خدمات میسر نہیں ہیں۔

ناقابل رسائی خدمات کے جواب میں یوفون نے اپنے تمام صارفین سے یہی درخواست کی کہ وہ اپنے مقامات اور رابطہ نمبر لکھ کر یوفون کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایم) کریں تاکہ وہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کرسکیں۔

کچھ گھنٹوں کے بعد کمپنی نے کہا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناء پر سروس معطل ہے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر