زوم ورچوئل میٹنگز سے زوم کے سربراہ بھی تنگ

امریکی جریدے فوربز کے مطابق زوم میٹنگ کے اثاثوں کی مالیت 13.2 ارب ڈالرز ہے، جو ارب پتیوں کی فہرست میں 133 ویں نمبر پر ہے۔

زوم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) 51 سالہ ایرک یوآن اپنی کمپنی کے ویڈیوکانفرنسنگ سافٹ ویئر پر ختم نہ ہونے والی ورچوئل میٹنگز سے تنگ آچکے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی میزبانی میں ہونے والی چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کی میٹنگ میں ایرک یوآن نے انکشاف کے کیا کہ زوم میٹنگ کے ابتدائی ایام میں انہوں نے ایک دن میں 19 ورچوئل میٹنگز میں شرکت کی تھی۔

ایک امریکی اخبار کے نامہ نگار کی جانب سے زوم میٹنگ کے سوال پر تھکاوٹ سے چور ایرک یوآن کا کہنا تھا کہ میں ان ورچوئل میٹنگزسے بہت تنگ آ چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی بی ایم نے 2-نینومیٹر چپ ٹیکنالوجی متعارف کروادی

ایرک یوآن کا کہنا ہے کہ میں اس سارے کام سے اب تھکاوٹ محسوس کرنے لگا تھا اس لیے اب ایک کے بعد ایک میٹنگ نہیں کرتا جس کی وجہ سے اب بہت زیادہ راحت محسوس کرنے لگا ہوں۔

ایرک یوآن نے بتایا کہ زوم کمپنی 2011 میں معرض وجود میں آئی تھی، تاہم اس کو شہرت اس وقت ملی جب کرونا کی وباء کے دوران لوگ گھروں پر رہتے ہوئے دفتری کام کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق زوم میٹنگ کے اثاثوں کی مالیت 13.2 ارب ڈالرز ہے، جو ارب پتیوں کی فہرست میں 133 ویں نمبر پر ہے۔

ایرک یوآن کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ دفاتر کے ملازمین پرانی طرز کی میٹنگ پر واپس آجائیں اور کم از کم 2 دن دفتر آکے اپنے کام کو سرانجام دیں۔

متعلقہ تحاریر