مائیکروسافٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر ختم کرنے کا فیصلہ

مائیکروسافٹ کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر 15 جون 2022 کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے دنیا کے سب سے پہلے اور مقبول ترین براؤزر ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو 2022 میں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ 15 جون 2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا۔ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ فیس بک کے ساتھ معلومات شیئر کرے گا

مائیکرو سافٹ کی ٹیم نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کا بہترین استعمال کرنے کے لیے کمپنی کا مائیکرو سافٹ ایج براؤزر استعمال کریں۔ مائیکروسافٹ پروگرام ایج کے مینیجر سین لینڈرسے کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 میں ہی مائیکروسافٹ ایج کا مستقبل ہے۔ مائیکروسافٹ نے 25 سال کے بعد آہستہ آہستہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرنا شروع کیا تھا اور 2015 میں نئے ایج براؤزر 10 کے ساتھ نئے سرے سے آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے ونڈوز 10 کا طویل المعیاد سروسنگ چینل متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے، اسی طرح ریٹائرمنٹ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 25 سال قبل 1995 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہ واحد براؤزر تھا۔

مائیکروسافٹ نے چند سالوں میں متعدد بار اپنے صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے 2020 کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر مائیکروسافٹ ایج استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

مائیکروسافٹ ایچ ایکسپلورر نے کاروباری اداروں کے لیے نئے براؤزر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر (آئی ای) موڈ دیا ہے جس کے تحت کاروباری ادارے اپنے کاروبار کو نئے براؤزر پر منتقل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت ساری ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہی ہیں تاہم مائیکروسافٹ ایک ساتھ دو براؤزر رکھنے سے بچنا چاہتا ہے اس لیے انٹرنیٹ ایکسلورر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 آن لائن خدمات جیسے آفس 365 ، ون ڈرائیو اور آؤٹ لک 17اگست کے بعد میسر نہیں ہوگا۔

اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔ فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ تحاریر