فیس بک کی نیاٹیل کے ساتھ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری
پاکستان کے صرف 6 فیصد ٹیلی کام ٹاورز فائبر آپٹک سے منسلک ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کی تعداد 70 سے 80 فیصد ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پاکستان میں پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کررہی ہے۔ پاکستان میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے فیس بک نے نیاٹیل کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔
فیس بک اور نیاٹیل کمپنی دونوں مل کر 2 سال میں پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں نیا فائبر نیٹ ورک لگائیں گے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ نئے موبائل صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔
نیاٹیل کمپنی کے سربراہ وہاج السراج کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے صرف 6 فیصد ٹیلی کام ٹاورز فائبر آپٹک سے منسلک ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کی تعداد 70 سے 80 فیصد ہے۔ اس وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروس بہتر نہیں ہے۔‘
Nayatel and Facebook Partner to Improve Internet Connectivity for Millions of Pakistanis Across Eight Citieshttps://t.co/ZpznIGG75D
— Nayatel (@NayatelOfficial) May 26, 2021
یہ بھی پڑھیے
ہواوے 2 جون کو ہارمنی آپریٹنگ سسٹم لانچ کرے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی سیلولر موبائل آپریٹر کمپنیز وائرلیس انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ انہیں فائبر آپٹک کے مقابلے میں وائرلیس انٹرنیٹ سستا پڑتا ہے۔‘
ادھر نیاٹیل کے ٹیکنالوجی آفیسر عقیل خورشید کا کہنا ہے کہ ’اسکولز اور اسپتال سمیت کئی مقامات پر فورجی/ فائیو جی کو فائبر سے جوڑیں گے۔‘
فیس بک کے رابطہ اور رسائی کی پالیسی کے سربراہ (ہیڈ آف کنیکٹیویٹی اینڈ ایکسیس پالیسی) ٹام ورگیس کا کہنا ہے کہ ’کرونا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیاٹیل اور فیس بک کی شراکت داری سے براڈ بینڈ اور فائبر انفرااسٹرکچر مضبوط ہوجائے گا۔‘









