انسٹاگرام اکاؤنٹ خودکار طریقے سے پرائیویٹ
صارفین انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو ان کی اجازت کے بغیر پیغام نہیں بھیج سکیں گے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے خودکار طریقے سے 16 سال سے کم عمر کے صارفین کا اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا ہے۔ چند ممالک میں انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو میسج بھیجنے کی صورت میں صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
ان دنوں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس بچوں سے متعلق خصوصی اقدامات کررہی ہیں۔ فیس بک کے زیر ملکیت انسٹاگرام بھی نوجوانوں کے لیے ایپ کو محفوظ تر بنانے کے لیے تبدیلیاں متعارف کروا رہی ہے۔ انسٹاگرام نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ کو خودکار طریقے سے پرائیویٹ کردیا ہے جبکہ چند ممالک میں صارفین انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو ان کی اجازت کے بغیر پیغام نہیں بھیج سکیں گے۔ میسج بھیجنے کی صورت میں صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کا عندیہ
انسٹاگرام کی انتظامیہ کے مطابق ایپ میں کی گئی تبدیلیاں ابھی امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، اور جاپان تک محدود ہیں لیکن جلد ہی یہ فیچر دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
دوسری جانب فیس بک نے بھی اشتہار چلانے والی کمپنیوں کو 18 سال یا اس سے کم عمر کے صارفین کو اشتہار دکھانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یوٹیوب نے بھی بچوں کے لیے الگ پلیٹ فارم یوٹیوب کڈ لانچ کیا تھا۔