لاک ڈاؤن کے دوران سوشل سائٹس کا استعمال کتنا مفید؟
رپورٹ کے مطابق 2020 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "پنٹریسٹ" صارفین کی پسندیدہ ویب سائٹ رہی۔
کورونا وائرس کی وبا میں لگنے والے لاک ڈاؤن نے جیسے ہی لوگوں کو اپنے گھروں تک محدود کردیا تو اس پابندی نے لوگوں کو انٹر نیٹ کا مزید قیدی بنادیا ہے۔ برطانوی جریدی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "پنٹریسٹ اور لنکڈان ” صارفین کی پسندیدہ ویب سائٹس رہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ پنٹریسٹ ایپلی کیشن لاک ڈاؤن کے دوران تنہائی سے بچنے اور آن لائن شاپنگ سمیت مارکیٹنگ کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ آن لائن بزنس کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دوسری جانب ملازمت اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ” لنکڈان ” صارفین کی زندگیوں کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوئے۔ اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں "لنکڈ ان ” صارفین کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اب شناختی کارڈ اسمارٹ فون سے ہی بن جائے گا
اس ایپلی کیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف ملازمین کو ہائر کرنے والی کمپنیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرتی ہے بلکہ ملازمت کے متلاشی افراد کو ان کے متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے اور ان کی مہارتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اہداف کے حصول تک رہنمائی بھی کرتی ہے ۔
عالمی اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2019 میں کرونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ ویب سائٹس "پنٹریسٹ اور لنکڈ ان "میں مصروف رہنے لگے۔ اس ایپلی کیشنز سے نوجوانوں نے بھرپور فائدہ بھی حاصل کیا ہے۔