آن لائن جعلسازی سے کیسے بچا جائے؟

سیکڑوں کمپنیاں خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

بدلتے وقت کےساتھ انٹرنیٹ نے انسانی کی زندگی میں ایک اہم مقام حاصل کرلیا ہے اور حالیہ عالمی وباکورونا وائرس کے باعث  جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکڑوں کمپنیاں خود کو آن لائن شاپنگ اسٹور کے طور پر متعارف کرکے خریداروں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ درست ہے کہ اسمارٹ انٹرنیٹ، اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا نے ہماری زندگی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان بنا دیا ہے لیکن اس آسانی کےساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی کے مواقع بھی پہلے سے کہیں زیادہ  ہوگئے ہیں ،  موبائل فون پر جعلسازی کیلئے ایپلی کیشن سب سے اہم ہیں۔

یہ موبائل فون ایپلی کیشن کی ایک جنگ کی طرح ہے جس کےلئے ہر ایک کمپنی چاہتی ہے کہ اس کی بنائی گئی ایپلی کیشن کسی نا کسی طرح آپ کے موبائل فون میں انسٹال کرلی جائے اور اس کےلئے وہ ہر طرح کے طریقہ کار کا استعمال کررہی ہے جس میں مفت رقم کے ساتھ ساتھ دیکر کئی دلچسپی  کی چیزیں شامل ہوتی ہیں  ایسی پیشکش کئی مرتبہ آپ کی سوشل سیکیورٹی کے لئے سنگین خطرہ   بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سڑکوں پر کیٹ آئیز کی تنصیب میں ٹائر ساز ادارے ملوث؟

پیشہ وارانہ سروس کی عالمی فرم پی ڈبلیو سی  کا کہنا ہے کہ   انٹر نیٹ پر اشتہار کا    Compound Annual Growth Rate   ( سی اے جی آر)  سالانہ بڑھوتری  کی مجموعی شرح   12 اعشاریہ 1 فیصد ہے    جو تیزی سے ترقی کر رہی ہے  جبکہ موبائل فون اپیلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنےکیلئے عام شہریوں کو نت نئے طریقہ کار اختیار کرتےہوئے مجبور کرنا ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا مؤثر طریقہ بن گیا ہے۔

اگرچہ گوگل نے ایسی ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے  مربوط اقدامات کئے ہیں تاہم  نظام میں موجود کسی نا کسی کمزوری کےباعث  اکثر ایسی اپیلی کیشن فلٹر ہونے سے بچ جاتی ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ  اکثراپیلی کیشنز  اپنے قوائط وضوابط کو اس قدر طویل بنا دیتے ہیں کہ جس کو صارف پورا پڑھنا نہیں چاہتا اور یہی ایسے جعلساز کمپنیوں کی جیت ہوتی ہے اس طریقہ کا ر سےوہ گوگل کے فلٹر سے بچ نکلنےمیں کامیاب ہوجاتی ہیں کیونکہ صارف ان کو خود اجازت دیتا ہےاور یہ جعلساز صارف کا تمام ڈیٹا محض چند منٹوں میں حاصل کرلیتا ہے، آن لائن جعلسازوں کے طریقے کچھ مختلف ہوسکتے ہیں لیکن ان کا حتمی مقصد آپ کا ڈیٹا اور رقم چوری کرنا ہے۔

اگر آپ ان جعلسازیوں سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو آن لائن جعلسازیوں سے بچنے کے لیے تجویز کردہ اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی پہلا اصول یہ ہے کہ کسی بھی سامان کا آرڈر دینے سے پہلے متعلقہ ویب سائٹ یا برانڈ کے بارے تفصیل ضرور جان لیں اگر یہ کوئی معروف کمپنی ہے یا مالکان کو آپ  ذاتی طور پر جانتے ہیں تو جعلسازی کے امکانات کم سے کم ہوں گے لیکن اگر یہ کوئی غیر معروف نام یا کمپنی ہے تو اس حوالے سےآپ کی  رقم ڈوبنے کے چانسز کم سے کم ہوجاتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر