ایپل کا بڑا اعلان، ہر ملازم کو 1000 ڈالر بونس ملے گا

شاپنگ سیزن کی چھٹیوں کے لیے نئے بھرتی کیے جانے والے ملازمین کو 200 ڈالر دئیے جائیں گے

موبائل فونز اور جدید تریج گیجٹس بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے اپنے ملازمین کو ایک ہزار ڈالر فی کس دینے کا اعلان کیا ہے، یہ بات بلومبرگ نیوز نے بدھ کے روز بتائی۔

31 مارچ سے پہلے بھرتی ہونے والے ریٹیل اسٹاف کو کمپنی ایک ہزار ڈالر فی ملازم کے حساب سے بونس دے گی جبکہ جنہوں نے اس کے بعد جوائن کیا انہیں 500 ڈالر دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

موبائل کے بعد سام سنگ پاکستان میں ٹی وی بھی بنائے گا

شاپنگ سیزن کی چھٹیوں کے لیے نئے بھرتی کیے جانے والے ملازمین کو 200 ڈالر دئیے جائیں گے اور ایپل کیئر اور آن لائن سیلز اسٹاف کو بھی بونسز دئیے جائیں گے۔

کمپنی کے ریٹیل چیف نے جون میں خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ ایپل اپنے ریٹیل آپریشن کو بڑھا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے دوران کمپنی کی جانب سے اختیار کی گئی حکمت عملی نے اسٹورز کو پہلے سے زیادہ مقبول کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل سمیت دیگر ٹیک کمپنیز میں جدید ترین گیجٹس بنانے کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر بھی مقابلہ ہوتا ہے کہ کس کمپنی نے اپنے ملازمین کو کتنا بونس دیا، تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا اور ملازمین کو کیا مراعات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ تحاریر